اچھی اور معیاری فلمسازی ہی بحران کا حل ہے عابد علی

پیسہ کمانے والوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری تباہ ہوئی ،ایکسپریس سے گفتگو

میری دعا ہے کہ کامیابی کا یہ سفر اسی طرح سے جاری وساری رہے۔سینئر اداکار۔ فوٹو: اشرف میمن/ایکسپریس/فائل

KARACHI:
سنیئر اداکار عابد علی نے کہا ہے کہ فلم میکنگ میںنئے لوگ جس عزم اور جذبے کے ساتھ آرہے ہیں وہ یقینا ایک خوش آئند بات ہے، بس اس فضا کو قائم رکھنے کی کوشش کی جائے ۔

وہ گذشتہ روز ''ایکسپریس'' سے گفتگو کر رہے تھے۔ عابد علی نے کہا کہ ابھی تک میں کوئی فلم تو نہیں دیکھ سکا مگر جس طرح سے انھیں رسپانس اور پذیرائی ملی ہے اس سے فلم انڈسٹری کی بحالی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔




اب اس سلسلہ کو جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے لوگوں سے بچا جائے جو پیسہ کمانے کے لیے پھر سے فلم میکنگ میں میدان میں نہ آجائیں ، کیونکہ پہلے بھی انھی کی وجہ سے ہماری فلم انڈسٹری برباد ہوئی۔ نئے لوگوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اچھی اور معیاری فلمسازی ہی بحران کا حل ہے ۔ میری دعا ہے کہ کامیابی کا یہ سفر اسی طرح سے جاری وساری رہے۔
Load Next Story