شہبازصرف سیاست کرتے ہیںبجلی نہیںبنائیکائرہ

پرچہ گردی کی سیاست کامیاب نہیںہوگی، شوکت بسراکیخلاف مقدمے کی مذمت

پرچہ گردی کی سیاست کامیاب نہیںہوگی، شوکت بسراکیخلاف مقدمے کی مذمت فوٹو: فائل

MUMBAI:
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ شہیدبینظیربھٹونے جان دے کرملک بچایااورہم نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

ہم نے پاکستان کوخوراک کے معاملے میںخودکفیل بنایا،پہلے گندم درآمدکی جاتی تھی اب ہم برآمدکررہے ہیں۔ناروے میںجشن آزادی کی تقریب سے خطاب میںانھوںنے کہاکہ کسی بھی نظام کے لیے تسلسل کی ضرورت ہوتی ہے،دنیاکی وہ تمام قومیںجہاںمروجہ نظاموںنے تسلسل کے ساتھ کام نہیںکیاوہ ناکام ہوگئیں ،


انھوںنے کہاکہ حکومت نے ایران سے بجلی درآمد کرنے کیلیے معاہدہ کیا،ملکی مفادمیںنیٹوسپلائی بندکی، بلوچستان کوحق دے رہے ہیں،ہم نے پاکستان کومضبوط کرناہے،انھوںنے کہاکہ بجلی کے بحران پرسیاست کرنے کے علاوہ شہبازشریف نے ایک میگاواٹ بجلی بھی سسٹم میںشامل نہیںکی۔

اپنے ایک بیان میںانھوںنے شوکت بسراکے خلاف بے بنیادمقدمہ درج کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے لیے سیاسی مقدمے کوئی نئی بات نہیںاس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوںسے جیالوںکوخریدااوردبایانہیںجاسکتا،ہم نے سیاست میںبرداشت کاکلچرمتعارف کرایاجبکہ شوکت بسراکے خلاف مقدمہ بنواکرن لیگ سیاسی قیدیوںکی سیاست کاسلسلہ شروع کرناچاہتی ہے،کائرہ نے کہاکہ پنجاب کے حکمرانوں کی پرچہ گردی کی سیاست کامیاب نہیںہوگی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story