507 سالہ گھونگا تحقیق کے دوران حادثاتی طور پر مرگیا

سائنسدانوں کی ٹیم منگ نامی سمندری گھونگے کی عمر جاننے کے لیے تحقیق کررہی تھی کہ اس کا خول غلط طریقے سے کھل گیا

منگ 1490میں پیداہوا تھا اور اسے 2007میں ڈنمارک کے ساحل سے اٹھایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

لندن میں دنیا کا طویل عمر گھونگا تحقیق کے دوران 507 سال کی عمر میں حادثاتی طور پر ہلاک ہوگیا۔


برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے شہر میں بنگور یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم منگ نامی سمندری گھونگے کی عمر جاننے کے لیے تحقیق کررہی تھی کہ اس کا خول غلط طریقے سے کھل گیا جس کے نتیجے میں گھونگے ہلاک ہوگیا۔بتایا گیاہے کہ اس گھونگے کا نام چین کی ایک طاقتور شخصیت کے نام پر منگ رکھا گیاتھا ۔بتایا گیاہے کہ منگ 1490میں پیداہوا تھا اور اسے 2007میں ڈنمارک کے ساحل سے اٹھایا گیا تھا۔
Load Next Story