سرفراز کو تینوں فارمیٹ سے باہر نکالنا غلط ہے عاقب جاوید

سرفراز کی ون ڈے میں پرفارمنس بہترین تھی، سابق فاسٹ بولر

سرفراز کی ون ڈے میں پرفارمنس بہترین تھی، سابق فاسٹ بولر . فوٹو : فائل

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کوچ کی تبدیلی کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا کوچ اور نئے فلسفے سے برسوں کی محنت ضائع ہوجاتی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ کوچز کے لیے گائیڈ لائن ترتیب دے۔


ایک بیان عاقب جاوید نے کہا کہ صورتحال ایسی ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر والے کھلاڑی کھیل رہے ہیں، ایسے کیسے ہوسکتا ہے کہ کنٹریکٹ شدہ کھلاڑی کے بجائے دوسرا کرکٹر کھیلے، سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا جو مشکل کام تھا، سرفراز کی ون ڈے میں پرفارمنس بہترین تھی، ایک فارمیٹ کی ناقص کارکردگی پر تینوں طرز کی کرکٹ سے باہر کرنا غلط ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا میں بھی سیلکٹرز تبدیل ہوتے ہیں لیکن سسٹم برقرار رہتا ہے۔

عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ اگر بنگلا دیش میں چلا جائے تو حیران ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسے حالات نہیں کہ وہ ایک دوسرے کے ملک میں کھیل سکیں۔
Load Next Story