انکم سپورٹ لیوی جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ
تمام چیمبرز،تجارتی تنظیموں اور کاروباری برادری کو انکم سپورٹ لیوی 0.5فیصد 30نومبر2013ء تک جمع کرانے کی ہدایت
ایف بی آر کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ انکم سپورٹ لیوی کا نفاذ کسی کمپنی یا ادارے پر نہیں بلکہ انفرادی طور پر عائد کیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے انکم سپورٹ لیوی 0.5فیصد جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام چیمبرزاور تجارتی تنظیموں اور کاروباری برادری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ذمے انکم سپورٹ لیوی 0.5فیصد 30نومبر2013ء تک جمع کرادیں۔
ایف بی آر کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ انکم سپورٹ لیوی کا نفاذ کسی کمپنی یا ادارے پر نہیں بلکہ انفرادی طور پر عائد کیا گیا ہے تاکہ ملک کے غریب ترین افراد کی مالی مدد کی جا سکے۔گزشتہ سال انکم سپورٹ فنڈ کیلیے 40ارب روپے رکھے گئے تھے لیکن اس سال حکومت نے انکم سپورٹ فنڈ کی مد میں 60ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کے لیے امیر طبقے پر انکم سپورٹ لیوی 0.5فیصد لگایا گیا ہے ۔ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس جبرا نہیں بلکہ رضاکارانہ طور پر وصول کیا جائے گا۔ انکم سپورٹ لیوی ٹیکس دینے والے افراد کی آمدنی کے گوشواروں کا آڈٹ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی گوشوارے میں ظاہر کی گئی جائیداد کے باعث انہیں کسی اور ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے پہنچنے والے شہریوں کی نقد مالی امداد بہت ضروری ہے۔انکم سپورٹ لیوی ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم صرف غریب افراد پر خرچ کی جائے گی، اس رقم کو کسی اور مقصد کے تحت استعمال نہیں کیا جائے گا۔