نواز شریف الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں شرجیل میمن
اس مرتبہ انھیں کوئی ڈکٹیٹر ، پی سی او جج اوربیرونی طاقت کامیاب نہیں کراسکتی
اس مرتبہ انھیں کوئی ڈکٹیٹر ، پی سی او جج اوربیرونی طاقت کامیاب نہیں کراسکتیفوٹو: ایکسپریس
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی مایوس کن کارکردگی اور دیگر صوبوں میں خاطر خواہ سیاسی کامیابیاں نہ ملنے کے بعد نواز شریف عام انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
پیر کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں نواز شریف کو اپنی یقینی شکست نظر آرہی ہے،ان کے آمرانہ رویے اور اتحادیوں کو دھوکا دینے کی ان کی عادت کی وجہ سے دیگر سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہیں،ن لیگ سیاسی تنہائی اورمایوسی کا شکار ہے، ن لیگ کی کوشش ہے کہ انتخابات سے راہ فرار اختیار کی جائے ، یہی وجہ ہے کہ نواز شریف ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شریف برادران کو یہ بھی یقین ہوگیا ہے کہ اب کوئی بھی طاقت انہیں جیل جانے سے نہیں روک سکتی،
ماضی میں آمروں کے کندھے پر بیٹھ کر الیکشن جیتنے والے نواز شریف کی نظریں اس بار عدلیہ پر ہیں لیکن اس مرتبہ کوئی ڈکٹیٹر ، کوئی پی سی او جج اور کوئی بیرونی طاقت انہیں انتخابات میں کامیاب نہیں کراسکے گی،نواز شریف کے پاس الیکشن سے بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے بے سرو پا باتیں کر رہے ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ دریں اثناء صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ضلعی انتظامیہ تھرپارکر تمام قحط زدہ علاقوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے تناظر میں کیے جانے والے اقدامات کو ٹھوس اور شفاف بنائیں ۔
اپنے دفتر میں تھرپارکر سے آئے ہوئے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں جہاں تھرپارکر کے عوام قحط سے دوچار ہیں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔