بولٹ 5 ویں بار ایتھلیٹ آف دی ایئر شیلی کو بھی اعزاز مل گیا
آئی اے اے ایف کی ایوارڈز تقریب میں امریکا کی میری اور فلپس کیلیے بھی اعزازات
آئی اے اے ایف کی ایوارڈز تقریب میں امریکا کی میری اور فلپس کیلیے بھی اعزازات۔ فوٹو: فائل
KHANPUR:
جمیکا کے ڈبل اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے پانچویں مرتبہ ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا۔
ویمنز میں ان کی ہموطن شیلی این فریزر پرائس بھی 2013 کی کامیاب ایتھلیٹ کا اعزاز پانے میں کامیاب رہیں، ان دونوں ایتھلیٹس کو ایک، ایک لاکھ ڈالر کا انعام بھی دیا گیا، بولٹ کو اس سے قبل 2008، 2009، 2011 اور 2012 میں بھی سال کے بہترین ایتھلیٹ کا اعزاز ملا ہے، انھوں نے رواں برس ماسکو میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنے 100 اور 200 میٹر ٹائٹلز کا کامیابی سے دفاع کیا ہے، اسی طرح ان کی ہموطن شیلی فریزر نے بھی ماسکو ایونٹ میں 100 میٹر ورلڈ ٹائٹل جیتنے کیلیے سال کی بہترین پرفارمنس 10.71 سیکنڈز دی تھی۔
موناکو میں منعقدہ ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں موناکو کے شہزادے البرٹ دوئم نے بطور خاص شرکت کی، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر لیمین ڈائیک نے 2013 کی بہترین مرد ایتھلیٹ کی ٹرافی بولٹ کے سپرد کی، اس کے علاوہ امریکا کی درمیانی فاصلے کی رنر 'میری کین' کو' ابھرتی ہوئی اسٹار' کی ٹرافی دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی، تقریب میں سابق امریکی ایتھلیٹ اور لانگ جمپ میں چار مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن وائٹ فلپس کو ' لائف ٹائم اچیومنٹ' ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔