ڈرون حملے صورتحال کوپیچیدہ بنا رہے ہیں حناربانی

پاکستان افغان قیادت میں مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں استحکام کیلیے پرعزم ہے

پاکستان افغان قیادت میں مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں استحکام کیلیے پرعزم ہے فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہے کہ امریکاکی جانب سے معذرت کے بعددوطرفہ تعلقات معمول پرآرہے ہیں۔

تاہم یکطرفہ ڈرون حملے صورتحال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں پاکستان اپنے قومی مفاد میں افغان قیادت میںمفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں استحکام کے حصول کے لیے پرعزم ہے، مفاہمت کے اصولوںکی وضاحت افغانستان نے خود کرنی ہے۔وہ جرمن قونصلر برائے خارجہ تعلقات میں '' پاکستان کے تناظرمیںتبدیل ہوتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال'' کے موضوع پرخطاب کر رہی تھیںا


نہوں نے کہاکہ ایک مضبوط، مستحکم اورپرامن افغانستان پاکستان کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے،سلالہ سانحہ کے بعدامریکہ کی جانب سے معذرت کے بعددوطرفہ تعلقات معمول کیطرف آ رہے ہیں،نیٹوکورسد کی فراہمی کے راستے کھول دیئے گئے ہیںتاہم یکطرفہ ڈرون حملے صورتحال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں،یہ حملے نہ صرف پاکستان کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کیخلاف ہیں بلکہ منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔قبل ازیں وزیرخارجہ جرمنی کے شہر برلن پہنچی تھیں۔

 

Recommended Stories

Load Next Story