ویمنز والی بال ورلڈ چیمپئن برازیل نے گولڈ میڈل جیت لیا
چیمپئن شپ کے فائنل میں جاپان ناکام، تھائی لینڈ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا
ٹوکیو: ایف آئی وی بی والی بال ویمنز گرانڈ چیمپئن شپ جیتنے پر برازیلین پلیئرز جشن منارہی ہیں، فائنل میں میزبان جاپان کو شکست کا سامنا رہا۔ فوٹو: اے ایف پی
ایف آئی وی بی والی بال ویمنز گرانڈ چیمپئن شپ برازیل نے جیت لی، فیصلہ کن معرکے میں جنوبی امریکا کی خواتین پلیئرز نے میزبان جاپان کے خوابوں کو چکنا چور کردیا۔
اولمپک چیمپئن اور ورلڈ نمبرون برازیل کے سامنے جاپان کی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوسکیں، میٹروپولیٹن جیمخانہ میں کھیلے گئے فائنل کے پہلے سیٹ میں جاپان نے حریف ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں 29-27 سے برازیل کو فتح ملی، دوسرے سیٹ میں مقابلہ نسبتاً یکطرفہ رہا اور برازیلین پلیئرز نے عمدہ کھیل کی بدولت جاپانی کھلاڑیوں کو زیادہ پوائنٹس نہیں بنانے دیے۔
برازیل کی جیت کا اسکور 25-14 رہا جبکہ تیسرے سیٹ میں بازی ایک مرتبہ پھر مہمان ٹیم کے ہاتھ رہی اور انھوں نے 25-18 سے کامیابی سمیٹتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا، برانز میڈل مقابلے میں تھائی لینڈ نے روس کو شکست دی، روسی ٹیم کی ایونٹ میں یہ پہلی ناکامی بنی،تھائی لینڈ کی فتح کا اسکور 18-25، 25-22، 25-21 اور 5-23 رہا۔