راولپنڈی میں کرفیو کے باعث پی آئی اے پروازیں پشاور منتقل

حجاج کرام اوردیگر مسافروں کو مشکلات، پشاورسے راولپنڈی جانے والے افراد بھی پھنس گئے

حجاج کرام اوردیگر مسافروں کو مشکلات، پشاورسے راولپنڈی جانے والے افراد بھی پھنس گئے. فوٹو: فائل

راولپنڈی میں یوم عاشور کے موقع پیش آنے والے سانحے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اسلام آباد آنے والی تمام پروازوں کو باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ منتقل کردیا۔

پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں امن وامان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث سعودی عرب سے آنے والے حجاج کرام کوپریشانی کا سامنا ہے۔




راولپنڈی میں کرفیو کے باعث اسلام آباد آنے والی تمام پروازوں کو پشاور میں لینڈ کرنے کے ہدایات جاری کی گئی ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب پشاور سے راولپنڈی گئے ہوئے مسافر بھی وہاں پھنس کر رہ گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story