سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی آج مکمل ہوجائیگی

رواں سال حجاج کیلیے زیادہ بہتر سہولیات کو یقینی بنایا گیا، وزارت مذہبی امور حکام

آج پشاور سے 2، ملتان اورکوئٹہ سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی، ترجمان پی آئی اے فوٹو: ایکسپریس

لاہور:
سعودی عرب سے حجاج کی واپسی آج پیرکومکمل ہوجائے گی۔پوسٹ حج فلائٹس آپریشن جو19اکتوبر کوشروع ہوا تھا آج آخری پرواز کی آمد کے ساتھ مکمل ہوجائیگا۔

وزارت مذہبی امورکے حکام کے مطابق اس سال 228پروازوں کے ذریعے 143368 عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب گئے۔سرکاری اسکیم کے تحت 86021حجاج کی رہائشی سہولیات کیلیے122عمارات کرایے پرحاصل کی گئیں۔




سعودی عرب میں حجاج کی سہولیات کیلیے 540رکنی حج میڈیکل مشن250معاونین، 270سیزنل اسٹاف اور 900مقامی معاونین نے مددکی جبکہ 11رکنی حج ایڈوائزری کمیٹی نے حاجیوںکی سہولیات کیلیے مانیٹرنگ کی۔سعودی عرب اور پاکستان کی حکومتوںکی موثرکوششوں کے باعث اس سال حجاج کیلیے زیادہ بہتر سہولیات کویقینی بنایاگیا۔
Load Next Story