امید ہے ن لیگ پرویز مشرف کیخلاف کارروائی کریگی شرجیل میمن

ہماری نیک تمنائیں چوہدری نثار کے ساتھ ہیں، کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے کسی مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی ضرورت نہیں، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی پر ہماری نیک تمنائیں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ساتھ ہیں۔

امید ہے کہ ن لیگ اپنے اس فیصلے پر قائم رہے گی۔ اتوار کو آرٹس کونسل کے تحت دعوت حلیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ٹارگٹڈ آپریشن پورے کراچی میں جاری رہے گا ،اس ٹارگٹڈ آپریشن کیلیے کسی مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی ضرورت نہیں ہے، آپریشن میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔




بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کیلیے کمپیوٹرائز سروس کارڈ بنوارہے ہیں تاکہ گھوسٹ ملازمین کاپتہ لگایا جا سکے، واٹر ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، انھوں نے کہا کہ کے ایم سی افسران کو اپنی تنخواہ پر ہی کام کرنا ہوگا ،رشوت لینے میں ملوث افسران کو نہیں چھوڑا جائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story