سانحہ راولپنڈی حکومت متاثرین کی مالی معاونت کرے فضل الرحمن
بہت سے لوگ اب بھی خوف میں مبتلا ہیں، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں، عوام سے اپیل
حکومت کے اقدامات کا انتظار کیا جائے، دوستوں سے التجا ہے کہ اپنے جذبات پر قابو پائیں۔ فوٹو: فائل
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم عوام سے صبرکی اپیل کرتے ہیں، لوگوں کو اشتعال میں آنے کی ضرورت نہیں، وہ کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومت کی یقین دہانیوں کے بعد اقدامات کا انتظار کیا جائے۔
علما کے وفود سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ راولپنڈی میں افسوسناک واقعے کی وجہ سے پوری قوم سوگوار ہے، انصاف کی فراہمی پہلی ترجیح ہو نی چاہیے، حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا جائے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اللہ تعالیٰ ان کو صبر دے۔
انھوں نے کہاکہ اس واقعے نے تمام شہریوںپر براہ راست اثر کیا، بہت سے لوگ اب بھی خوف میں مبتلا ہیں۔ ہم اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے بھی التجا کر تے ہیں کہ وہ اپنے جذبات پر قابو پائیں۔