ویتنام میں طوفانی بارشیں سیلاب 34 افراد ہلاک 70 ہزار متاثر ایک لاکھ مکان ڈوب گئے
متاثرین کوکشتیوں کے ذریعے پانی میں ڈوبے مکانوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جایا جارہا ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طوفانی بارشوں کے بعدگاڑیاں زیر آب سڑک سے گزر رہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
ویتنام کے وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے34 افراد ہلاک اور 11 لاپتہ ہوگئے جبکہ 70ہزارسے زائد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔
طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بننے والے سیلاب نے کونگ نگائی نامی صوبے کو سب سے زیادہ متاثر کیاہے۔سیلاب سے ایک لاکھ مکان پانی میں ڈوب گئے جبکہ سیلاب سے ٹرانسپورٹ، ٹرینیں اور پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں فوج اور پولیس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور متاثرین کوکشتیوں کے ذریعے پانی میں ڈوبے مکانوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جایاجارہاہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اسی صوبے میں تقریباً19ہزار افراد نے ساری رات بغیر چھت اور بے سروسامانی کی حالت میں پانی ہی میں گزاری۔سیلاب میں ویتنام کے زیادہ تر وسطی صوبے متاثر ہوئے ہیں، حکام کے مطابق سیلاب سے 65 ملین ڈالرکا نقصان ہواہے۔ ادھر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کئی گھنٹوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔