لیبیا میں جھڑپیں کشیدگی برقرار ہلاکتیں 40 ہوگئیں

طرابلس میں 3 روزہ ہڑتال، عوام نے انقلاب تشدد دیکھنے کے لیے نہیں برپا کیا تھا، امریکی وزیر خارجہ جان کیری

مصراتہ بریگیڈ نے فوجی بیرک سے اسلحہ لوٹنے کے بعد اسے آگ لگا دی اور گاڑیاں ساتھ لے گئے، وزارت دفاع فوٹو: اے ایف پی/فائل

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں کشیدہ صورتحال بدستور جاری ہے، تازہ جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک ہوگئے اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی۔

انتظامیہ نے پرتشددواقعات کے خلاف احتجاج کے طورپر پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرمیں 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا جبکہ وزیراعظم زیدان نے متحارب گروپوں سے جھڑپوں کا سلسلہ فوری طورپر روکنے اور صبروتحمل اختیارکرنے کی اپیل کی ہے، دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کی عوام نے انقلاب یہ تشدد دیکھنے کے لیے نہیں برپا کیا تھا۔




غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزحکومت مخالف باغیوں کے خلاف مظاہرے کو مسلح گروہ کی فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، طرابلس میں نئی جھڑپوں کو رپورٹ کیا گیا ہے۔ لیبیا کی وزارت دفاع کے ایک نمائندے کرنل مصباح الحرنا نے بتایا کہ مصراتہ بریگیڈ نے فوجی بیرک سے اسلحہ لوٹنے کے بعد اسے آگ لگادی اور وہاں کھڑی موٹر گاڑیاں ساتھ لے گئے۔
Load Next Story