’’38 وفاقی سیکریٹریز میں سے 20 کا تعلق پنجاب 5 کا سندھ سے‘‘

10 وزارتوں میں گریڈ 22 کی آسامیاں پر نہ ہونے پر گریڈ21 کے افسران کو انچارج سیکریٹری مقرر

10 وزارتوں میں گریڈ 22 کی آسامیاں پر نہ ہونے پر گریڈ21 کے افسران کو انچارج سیکریٹری مقرر۔ فوٹو: وکی پیڈیا/فائل

حکومت پاکستان کے 38 وفاقی سیکریٹریوں میں سے 20 کا تعلق پنجاب، 9 کا خیبر پختونخوا، 5 کا سندھ، ایک کا بلوچستان اورایک کاگلگت بلتستان سے ہے۔

داخلہ، مذہبی امور، ہاؤسنگ اینڈورکس اور پانی و بجلی سمیت 10 وزارتوں میں گریڈ 22 کی آسامیاں خالی ہونے کے باعث گریڈ 21 کے افسروں کو انچارج سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، سال 2008 میں گریڈ 17، 18 اور19 میں 23 ایکس کیڈر افسروں کوآفس مینجمنٹ گروپ میں ضم کردیا گیا۔




اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے اس وقت گریڈ 22 کے سیکریٹریٹ گروپ کے آفیسر محمد علی گردیزی ایوی ایشن ڈویژن،اسی گروپ کے محمد سمیع سعید کابینہ ڈویژن، گریڈ 21 کے آفیسر راجا حسن عباس کو ایڈیشنل سیکریٹری انچارج ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے۔
Load Next Story