لیویز نے منشیات میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی اسمگلنگ ناکام بنادی

چاغی سے برآمد پچاس بوریوں اور کاٹن پر مشتمل منشیات کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری

پچاس بوریوں اور کاٹن پر مشتمل منشیات کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری (فوٹو: ایکسپریس)

لیویز نے چاغی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات میں استعمال ہونے والے کیمکلز کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری نے لیویز تھانہ دالبندین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لیویز فورس نے یونین کونسل چلغازئی کے پہاڑی علاقے موکونٹوک سے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ اس دوران ایرانی زمباد گاڑی سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 50 بوریوں اور کاٹن پر مشتمل منشیات میں استعمال ہونے والا مواد اپنے قبضے میں لے لیا جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔


اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری نے بتایا کہ ملزمان برآمد شدہ مواد پاکستان کے راستے افغانستان اسمگل کررہے تھے، لیویز فورس نے میری سربراہی میں کامیاب کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکاروں نے شدید سردی اور بارش کے باوجود اس آپریشن میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہونا چاہیے تاکہ ان کے مورال بلند ہوں۔
Load Next Story