سپریم کورٹ تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم

حکومت ملازمین سے امتیازی سلوک نہیں کر سکتی، عدالت، ملازمین کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

حکومت ملازمین سے امتیازی سلوک نہیں کر سکتی، عدالت، ملازمین کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاؤنس دینے کا حکم دے دیا۔


جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی، اس لیے تمام ملازمین کو الاؤنس دیا جائے، قبل ازیں ملازمین کے وکیل شعیب شاہین نے موقف اپنایا کہ سیکریٹریٹ الاؤنس صرف وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مل رہا ہے جبکہ وزارتوں کے ماتحت اداروں کے ملازمین کونہیں دیا جا رہا، حکومت اپنے ہی ملازمین کے درمیان امتیاز کیسے کر سکتی ہے؟ عدالت نے اسلام ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ملازمین کی اپیلیں منظور کر لیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ملازمین کو الاؤنس دینے کا حکم دیا تھا تاہم ڈویژن بنچ نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے الاؤنس دینے سے روک دیا تھا جس کیخلاف ملازمین نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔
Load Next Story