فلم انڈسڑی سے ہی مجھے شناخت اورعزت ملیتصور خانم

فنکاروں نے ملک کا نام روشن کیا،انڈسٹری کے زوال کے بعدگلوکاروں کو بھلا دیا گیا

آج بھی ماضی کے بہترین گیت سننے والوں میں مقبول ہیں انھیں بہت شوق سے سنا جاتا ہے۔فوٹو : فائل

فلم انڈسٹری میں خوبصورت گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والی اپنے منفرد انداز کی گلوکارہ تصور خانم نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کے بعد گلوکاری کے شعبہ سے وابستہ فنکاروں کو بھلا دیا گیا۔

انھیں نظر انداز کردیا گیا، جب کہ ٹیلی ویژن نے مجھ سمیت بہت سے فنکاروں کو نظر انداز کیا ہے، مجھے فلم انڈسٹری کی وجہ سے شہرت اور عزت ملی میرے گیت سننے والوں میں مقبول ہوئے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ سنیئر فنکاروں کی کوئی جگہ نہیں بنتی ، دنیا بھر میں پاکستان کی موسیقی کو نا صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ فنکاروں کو عزت اور احترام ملتا ہے، آج بھی ماضی کے بہترین گیت سننے والوں میں مقبول ہیں انھیں بہت شوق سے سنا جاتا ہے۔




موسیقی کے شعبہ میں جو عزت اور شہرت پاکستان کے گلوکاروں کو ملی وہ بہت کم ملک کے لوگوں کو ملی ہے ،ہمارے فنکاروں نے اپنی بہترین کارکردگی سے ملک اور قوم کا نام روشن کیا ۔یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں نے کہا کہ اب جب کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئیں ہیں موسیقی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو بھی بھر پور مواقع دیے جائیں۔
Load Next Story