عمر کی کوئی اہمیت نہیں سنی دیول کے ساتھ کام کر کے خوش ہوں اروشی روتیلا
پروفیشنل اداکارہ ہوں، سنی دیول کے ساتھ فلم ’’سنگھ صاحب دی گریٹ‘‘ سائن کرتے وقت کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی
انیل شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 22نومبرکوریلیزہوگی،امریتا راؤ، پرکاش راج اور جونی لیور بھی اہم کرداروں میں نظرآئیں گے ۔ فوٹو : فائل
بھارتی اداکارہ اروشی روتیلاجو ''سنگھ صاحب دی گریٹ'' میں سنی دیول کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، کا کہنا ہے کہ عمر صرف ایک نمبر ہے فلم ''سنگھ صاحب دی گریٹ'' کو سائن کرنے سے قبل کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں تھی۔
ممبئی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے اوروشی کاکہنا تھا کہ میرے نزدیک عمر کوئی معانی نہیں رکھتی کیونکہ عمر میں کیا رکھا ہے یہ صرف اعداد کاشمار ہے ۔ جب ہم رجنی کانت کا ایشوریا رائے کے ساتھ فلم میں رومانس کرتے دیکھ سکتے ہیں تو میرا کام بھی اس فلم میں ایسا ہی ہے۔19سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ میری اور سنی دیول کی عمر میں بہت فرق ہے مگر ہم سب پروفیشنل ہیں اور فلم میں بہتر انداز سے کام کررہے ہیں اس لیے یہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ سنی دیول کے ساتھ میری کیمسٹری سینما اسکرین پر بہت اچھی لگتی ہے۔اروشی جو پانچ مختلف اقسام کے رقص بھرت نٹیم، کتھک، ہپ ہوپ، جاز اور بیلے میں مہارت رکھتی ہے کا کہنا تھا کہ میں ایسی فلم میں کام کرنا پسند کرتی ہوں جہاں مجھے ڈانس کرنے اور اپنے ٹیلنٹ کو دکھانے کاموقع ملے۔
اس فلم کا ایک گانا ''جب مہندی لگ لگ جاوے'' جسے کمار نے تحریرکیا ہے اور اسے معروف پلے بیک سنگر شریا گھوشال اورسونو نگم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے کی ویڈیو گزشتہ دنوں ریلیز کی جاچکی ہے، میں مجھے اپنی پرفارمنس دکھانے کا بھر پور موقع ملا ہے اور میں نے اس گانے پر اسی طرح پرفارم کیا ہے جس طرح سری دیوی نے گانے ''میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں'' پر پرفارم کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں اوروشی کا کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے امیشا پاٹیل نے فلم میں مرکزی کردار اداکرنا تھا مگر اس کے انکارکے بعد ہدایتکار انیل شرما نے 100لڑکیوں کا اسکرین ٹیسٹ کے بعد مجھے فلم میں سنی دیول کے ساتھ مرکزی کردار جو کہ سنی دیول کے ساتھ محبت کرنے والی لڑکی کا ہے، کے لیے منتخب کیا۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ میں فلم میںمیرے کردار کا نام منی ہے میں ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں اور جب آپ لوگ فلم کو دیکھیں گے تو آپ کو ہماری بہترین کیمسٹری کا علم ہوگا۔
فلم ''سنگھ صاحب دی گریٹ'' میں امریتا راؤ خاتون صحافی کا کردار جب کہ پرکاش راج اور جونی لیور بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کا میوزک آنند راج آنند نے ترتیب دیاہے جب کہ فلم کا ٹائٹل سانگ مشہور گلوکار سونونگم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاہے۔ انیل شرماکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ''سنگھ صاحب دی گریٹ'' کی کہانی سنی دیول کے گرد گھومتی ہے جو بھارتی صوبہ اترپردیش کے ایک چھوٹے شہر میں تعینات کلیکٹرکا کردار اداکررہے ہیں۔ جو ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیتاہے اور انتہائی سادگی سے زندگی بسر کرتاہے۔اسے اس بات کا یقین ہے کہ ایمانداری سے ہی خاندانی اقدار محفوظ رہتی ہیں۔
انوج شرما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم کوایروز انٹرنیشنل کے تحت 22نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 25 فروری 1994ء کو اترکھنڈ کے علاقے کوٹدوارا میں پیدا ہونے والی اوروشی روتیلا قومی سطح پر باسکٹ بال کی کھلاڑی رہی ہیں۔ اوروشی نے اپنے شوبز کیریئر کی ابتدا ماڈلنگ سے کی اور جلد ہی ٹین سپر ماڈل کی حیثیت سے شہرت حاصل کرلی۔ 2011ء میں انڈین پرنسس پیگنیٹ اور مس ایشین سپرماڈل کا ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد چین میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹورزم کوئین کے مقابلہ میں حصہ لیا اور مختلف ممالک کی 85 حسیناؤں کو شکست دے کر اعزاز حاصل کرلیا۔ 1994ء میں اروشی مس یونیورس کاتاج بھی اپنے سر پر سجانے میں کامیاب رہی۔