کرش تھری نے 235 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

کرش تھری نے کنگ خان کی فلم، چنائے ایکسپریس کا ریکارڈ توڑ کر بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کنگ خان کی چنائے ایکسپریس نے 227.13 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ فوٹو : فائل

سپرہیرو ریتک روشن کی سائنس فکشن مووی، کرش تھری نے کنگ خان کی فلم، چنائے ایکسپریس کا ریکارڈ توڑ کر بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔


شاندار ایکشن، بہترین ویژول ایفیکٹس، اور حیران کن ڈرامائی موڑ لیے، کرش تھری کو ریلیز ہوئے دوہفتے گزرگئے۔یکم نومبر کو ریلیز ہونے والی کرش تھری اب تک 235 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ جب کہ کنگ خان کی چنائے ایکسپریس نے 227.13 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔تیسرے ہفتے میں کرش تھری کو رام لیلا سے کچھ بزنس میں کچھ پریشانی ہوسکتی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ بالی وڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔
Load Next Story