پاکستان کا بنگال ٹائیگرز کے شکار کیلیے بولرز پر انحصار

مقابلہ دلچسپ ہوگا، امید ہے بولنگ اٹیک مایوس نہیں کرے گا، اظہر علی

دنیا کو کرکٹ سے محبت کرنے اور محفوظ ملک ہونے کا پیغام دینا ہوگا فوٹو: فائل

پاکستان ٹیم کا بنگال ٹائیگرز کے شکار کیلیے بولرز پر انحصار ہوگا کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ مقابلہ دلچسپ ہوگا امید ہے بولنگ اٹیک مایوس نہیں کرے گا دنیا کو کرکٹ سے محبت کرنے اور محفوظ ملک ہونے کا پیغام دینا ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میںکپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ اسکواڈ نے ہرشعبے میں بہتری کیلیے بھرپور ٹریننگ کی، مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوگا، بولرز پر جیت کیلیے زیادہ انحصارہے، امید ہے وہ مایوس نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کی آمد اور پی ایس ایل پورا ایڈیشن پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے۔


پاکستان کے میدان آباد ہونے پر بہت زیادہ خوشی ہے، ہمیں دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرتا اورکھیلوں کیلیے ایک محفوظ ملک ہے، کوشش کریں گے فاسٹ بولنگ سے ٹیسٹ جیتا جائے، بنگلہ دیش کی ٹیم میں بھی اچھے کھلاڑی ہیں، پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں برتری کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہوتا ہے، ٹیسٹ میچزجیتنا اور بنگلہ دیش کوہرانا آسان نہیں، مہمان سائیڈ میں اب بھی اچھے کھلاڑی موجود ہیں، انھیں شکست دینے کیلیے بہترین پرفارمنس دینا ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہترین مگر جیت اسی کی ہوتی ہے جو اچھی کاکردگی دکھاتی ہے، اپنے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا اپنا ایڈوانٹج ہوتا ہے۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ مہمان سائیڈ کو ٹف ٹائم دینے کیلیے آئیڈیل کمبی نیشن تشکیل دیں گے، کامیابی سے ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس میں اضافہ ہوگا۔
Load Next Story