کسٹمزکا40 لاکھ روپے کی ڈیوٹی چوری ناکام بنانے کادعویٰ
معروف سیلولرکمپنی نے فیڈرکیبل کے4کنٹینرزمیں انڈرانوائسنگ کی،ریکوری ہوگئی، ذرائع
ایس آراو575کی سہولت کے تحت 1 کروڑ 60لاکھ مالیت کی کم ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کی گئی۔ فوٹو؛ فائل
محکمہ کسٹمز کے شعبہ آراینڈ ڈی نے معروف سیلولر کمپنی کی جانب سے انڈرانوائسنگ کے ذریعے40 لاکھ روپے کی ڈیوٹی چوری کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
محکمہ کسٹمز کے باخبرذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ معروف سیلولرکمپنی کی جانب سے درآمدکیے جانے والے فیڈرکیبل کے 4کنٹینرزکی انڈرانوائسنگ کے ذریعے کلیئرنس پر 40لاکھ روپے مالیت کی کسٹم ڈیوٹی چوری کی گئی جبکہ ایس آراو575کی سہولت کے تحت 1 کروڑ 60لاکھ مالیت کی کم ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق مقامی سیلولرکمپنی نے جرمنی سے درآمدہونے والے فیڈرکیبل کے 4 کنسائمنٹس کی کلیئرنس 0.54ڈالرفی کلوگرام کرکے قومی خزانہ کو 40لاکھ مالیت کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی جبکہ پاکستان کسٹمزٹیرف کے تحت فیڈرکیبل کی ویلیو6.20ڈالرفی کلوگرام مختص ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ سیلولرکمپنی کی جانب سے ڈیوٹی چوری کرنے کی غرض سے داخل کردہ گڈزڈیکلریشن میں ''پی سی ٹی''8517.6290 ظاہر کی گئی جبکہ فیڈرکیبل کی درست ''پی سی ٹی''8544.2000ہے تاہم ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی کے ڈپٹی کلکٹرمسعودالحسن، پرنسپل اپریزرشفیع اللہ نے پاکستان کسٹمز ٹیرف کے غلط استعمال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر مذکورہ سیلولرکمپنی کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی اور بھاری مالیت کی ڈیوٹی چوری کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈ ڈی نے فیڈرکیبل کے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس روک کر مذکورہ سیلولرکمپنی سے 40لاکھ روپے مالیت کی اضافی ڈیوٹی ٹیکسز اورایس آراو575کی جانے والی 1 کروڑ 60 لاکھ مالیت کا ''پے آڈر''بھی وصول کرلیاہے۔