وقار یونس نے کوچنگ کیلیے کڑی شرائط سامنے رکھ دیں
مکمل اختیارات، سینئرز کے حوالے سے فیصلے اور طویل المدتی معاہدے کے خواہاں
یونس خان کو ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے ، ایکسپریس نیوز فوٹو: رائٹرز/فائل
وقار یونس نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کیلیے کڑی شرائط بورڈ کے سامنے رکھ دیں، وہ مکمل اختیارات کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کے خواہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے چند روز قبل کمنٹری کیلیے دبئی میں موجود وقار یونس سے ملاقات کرکے انھیں کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے کی پیشکش کردی، سابق کپتان خود بھی ٹیم کی باگ ڈور کسی ملکی کوچ کے سپرد کرنے کے حق میں رہے ہیں، ذرائع کے مطابق انھوں نے نجم سیٹھی کے کہنے پر مشکل وقت میں عہدہ سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کی لیکن ساتھ ہی چند کڑی شرائط بھی عاید کردیں،وقار یونس طویل مدت کیلیے ذمہ داری پانے کے خواہاں ہیں،وہ چند سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلے کا اختیار بھی چاہتے ہیں۔
ان معاملات پر غور کیلیے کوچ کی تقرری کا فیصلہ تاحال تعطل کا شکار ہے،ڈیو واٹمور کی رخصتی میں چند ماہ باقی ہونے کی وجہ سے بھی بورڈ جلد بازی نہیں کرنا چاہتا، البتہ آئندہ چند روز میں کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے آسکتا ہے۔دوسری جانب ''ایکسپریس نیوز'' کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے ، البتہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ وقار یونس اس سے قبل بھی ٹیم کے چیف کوچ کے طور پراپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں، بعد ازاں آسٹریلیا کاکوچ بننے کے لیے کوششیں بار آور ثابت نہ ہونے کے بعد انھوں نے دوبارہ غیر ملکی چینل کے کمنٹری باکس میں مصروفیت تلاش کرلی تھی۔