سوچی گیمز سخت سیکیورٹی سے اظہار رائے اور ذاتیات میں دخل اندازی کا خدشہ

سوچی میں شیڈول 2014 ونٹر گیمز کے آرگنائزرز نے سیکیورٹی کیلیے انتہائی وسیع اقدامات کرلیے۔

روس میں پیسفیک اوشین کے ساحل پر مقامی ایتھلیٹ سوچی ونٹر گیمز کی مشعل تھامے ہوئے ۔ فوٹو : اے ایف پی

سوچی میں شیڈول2014 ونٹر گیمز کے آرگنائزرز نے سیکیورٹی کیلیے انتہائی وسیع اقدامات کرلیے۔


ایسا اس سے قبل کسی بھی انٹرنیشنل اسپورٹس ایونٹ میں دیکھنے کو نہیں ملا،اس وجہ سے اظہار رائے اور ذاتیات میں دخل اندازی کے خدشات سامنے آگئے، سخت سیکیورٹی کا مقصد صدر ولادیمیر پیوٹن کے پسندیدہ منصوبے کو ناکامی سے بچانا ہے،اگرچہ سرکاری طور پر دہشتگردی کے واقعات سے بچنے کیلیے ایسا کرنے کا کہا گیا لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ حکام کو پیوٹن کیخلاف مظاہرین سے بھی خدشات درپیش ہیں۔

جو گیمز کو ہنگاموں کی نظر کرنا چاہتے ہیں۔ روسی سیکیورٹی ایجنسیوں نے نگہداشت کا ایک ٹھوس نظام تیار کیا جس سے ناقدین کے مطابق سوچی سے متعلق کسی بھی فون کال یا انٹرنیٹ ٹریفک کو روکا جاسکے گا۔ رواں برس کے اوائل میں وزارت مواصلات نے ایک حکم جاری کیا جس میں تمام مواصلاتی کمپنیوں کو ایسے نئے آلات استعمال کرنے کاکہا گیا تھا جو جی میل اور یاہو میل کے ٹریفک کو جام کرسکیں۔
Load Next Story