انڈر19کرکٹ کراچی بلوز نے بہاولپور کو مات دے دی
کوئٹہ نے حیدر آباد کو ہرا دیا،لاہورنے لاڑکانہ کوزیرکیا،راولپنڈی اورفیصل آباد بھی کامیاب
کوئٹہ نے حیدر آباد کو ہرا دیا،لاہورنے لاڑکانہ کوزیرکیا،راولپنڈی اورفیصل آباد بھی کامیاب فوٹو: فائل
ریجنل/ ڈپارٹمنٹل انڈر 19سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی بلوز نے بہاولپور کو9 وکٹ سے مات دے دی۔
ناکام ٹیم نے فالو آن کے بعدآخری روز 2 وکٹ پر 88 رنز سے نامکمل اننگزکا آغاز کیا، فیصل سردار نے 105 اور عاقب جاوید نے 86 رنز بنا کر اسکور308 تک پہنچایا،کراچی نے77 کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ کوئٹہ ریجن نے حیدر آباد کو 178 رنز سے ہرایا، ناکام ٹیم پہلی اننگز میں 95 کے بعد دوسری میں بھی 120 سے آگے نہ بڑھ سکی، کوئٹہ نے 244 اور 149 رنز بنائے تھے۔
لاہور شالیمار نے لاڑکانہ کو263 رنز سے زیر کیا، پہلی اننگز میں 86 پر آئوٹ ہونے والی ناکام سائیڈ دوسری کاوش میں بھی 132 پر ہمت ہار گئی، فاتح سائیڈ نے پہلی باری میں288 اور دوسری میں3 وکٹ پر193 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔
میچ میں شالیمار کے فہد فاروق نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ کامران شوکت نے پہلی اننگز میں سنچری داغی۔ فاٹا کیخلاف فیصل آباد کی ٹیم 10 وکٹ سے کامیاب ٹھہری، فاتح ٹیم نے آخری دن ناکام سائیڈ کو دوسری باری میں 151 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد 35 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
فاٹا نے پہلی اننگزمیں 154 اور فیصل آباد نے 274 رنزبنائے تھے۔ سیالکوٹ کے مقابل راولپنڈی کی ٹیم102 رنزسے سرخرو ہوئی، پہلی اننگز میں 99 پر ڈھیر ہونے والی فاتح ٹیم نے دوسری باری میں293 رنز بنائے، ناکام سائیڈ پہلی کاوش میں76 اور دوسری میں214 پر محدود رہی۔ زرعی ترقیاتی بینک نے پورٹ قاسم کو 8 وکٹ اور این بی پی نے اسٹیٹ بینک کو 6 وکٹ سے قابو کیا۔