چیف جسٹس کون ہے فرق نہیں پڑتا نظام قائم رہے گا جسٹس افتخار

اپنی ریٹائرمنٹ کے بعدپاورکمپنیوں کے سربراہ ہٹانے کی حکومتی یقین دہانی پربرہمی،کیاکرپشن دوبارہ شروع کرنی ہے؟ریمارکس

حج کرپشن کے ملزم احمدفیض کوسعودی عرب سے نہیں لاسکتے،سرکاری وکیل،خودمختار ملک ہیں توواپس آناچاہیے،عدالت فوٹو: فائل

چیف جسٹس کون ہے اس سے فرق نہیں پڑتاکوئی غلط فہمی میں نہ رہے قانون کی حکمرانی کا نظام قائم رہیگا۔

قانون کی حکمرانی کا نظام مضبوط ہے اس لیے پہلی بار ایک منتخب حکومت نے 5 سال کی آئینی مدت پوری کی،پہلے ہر 2 سال بعد حکومتیں توڑ دی جاتی تھیں۔چیف جسٹس نے حج کرپشن کیس میں یہ ریمارکس اس خبرپردیے جس میںکہاگیا تھاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کویقین دہانی کرائی ہے کہ پاورکمپنیوں کے سربراہان دسمبرکے وسط میں موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد تبدیل کیے جائیں گے چونکہ چیف جسٹس شفافیت چاہتے ہیں اور پاورکمپنیوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے سے امکان ہے کہ وہ عدالت چلے جائیں گے اور حکومتی فیصلے کوکالعدم قرار دیدیا جائے گا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اورجسٹس جوادایس خواجہ پرمشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔جسٹس افتخار نے کہا چیف جسٹس رہے یا نہ رہے نظام مضبوط ہونا چاہیے اور ہمیں اس نظام کو بچانا ہے، جب ادارے بن جائیں توکوئی انھیں نہیں چھیڑ سکتا، قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے تو تعلقات کی قربانی دینا ہوگی ۔




ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے تسلیم کیا کہ حکومت مرکزی ملزم احمد فیض کو واپس لانے میں بے بس ہے کیونکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا خطرہ ہے۔چیف جسٹس نے کہاکیا اگر ہم خود مختار ملک ہیں تو احمد فیض کو واپس آنا چاہیے۔

تفتیشی افسر حسین اصغر نے بتایااحمد فیض کے علاوہ باقی تمام ملزمان کوگرفتارکرکے چالان پیش اور15کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا وزارت مذہبی امور نے فی حاجی پانچ ہزار لئے تھے ان میں سے84ہزار حجاج کو ادائیگی نہیںکی گئی،42کروڑکی رقم وزارت کے پاس موجود ہے ۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ اس رقم کے حوالے سے تفصیلات آج بتائیں۔چیف جسٹس نے کہا این آر او فیصلے میں بھی واضح کر چکے ہیں کہ ملک کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کو وطن واپس لانا حکومت کی ذمے داری ہے۔آن لائن کے مطابق چیف جسٹس نے حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کرنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور ریمارکس دیے کہ کیا حکومت چیف جسٹس کے جانے کے بعد پھر سے کرپشن کا آغازکردے گی؟
Load Next Story