کراچی آپریشن ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور سمیت125ملزمان گرفتار
ابوالحسن اصفہانی روڈ سے100 وارداتوں میں ملوث 3ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے.
رینجرز نے سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی سے 2سیاسی کارکنوں کو حراست میں لے لیا،حساس ادارے کے افسر کے قتل کا ملزم بھی پکڑا گیا فوٹو:فائل
پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں میں اہم ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اورجواریوں سمیت 125ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔
حساس ادارے کے افسر کے قتل کا ملزم بھی پکڑا گیا۔ پیر کو پولیس نے مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع فلیٹ پر چھاپہ مار کے سیریل ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث3اہم ٹارگٹ کلرز غلام قاسم عرف ابا ،کلو بنگالی اور عادل علی عرف مینڈک کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول ، ٹی ٹی پستول ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ زون پیر محمد شاہ نے ایکسپریس کوبتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے جرائم کے حوالے سے آج ایک اہم پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں تمام تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ تیموریہ پولیس نے بفرزونسے ٹارگٹ کلر سید قلب عباس عرف شوبی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے2 ایس ایم جی، ایک نائن ایم ایم پستول اور ٹی ٹی پستول برآمد کر لی گئی، گرفتار ٹارگٹ کلرزنے دوران تفتیش7سے زائد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے، گرفتار ٹارگٹ کلرز اس قبل گلشن اقبال سے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔
ٹیپو سلطان پولیس نے محمود آباد گیٹ سے ملزم فہیم احمد کوگرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کر لی، ملزم قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی سے2 ملزمان امین عرف قربان اور نور کبیر عرف کالو کو گرفتار کر کے2 ٹی ٹی پستول برآمد کر لیے جبکہ گرفتار ملزمان کے 2 ساتھی جاوید اور بشیر فرار ہو گئے۔ ساؤتھ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں67 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، چھینا ہوا سامان اور منشیات برآمد کر لی۔نیپئر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر نشتر روڈ بارہ امام کے قریب چھاپہ مار کر ایک ملزم آصف بٹ کو گرفتار کر کے ریپیٹر اور 5 کارتوس برآمد کرلیے ، پولیس نے کھڈا مارکیٹ کے قریب لیاری گینگ کے ملزم وصی اﷲ لاکھو کے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر نصف درجن سے زائد جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کرلیے ۔