امریکا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی 8 افراد ہلاک درجنوں زخمی
طوفانی بگولے سے 10 ریاستیں متاثر ہوئیں، 70 مکان مکمل طور پر تباہ، ،53 لاکھ شہریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ
طوفان کے باعث سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار، ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ علا قوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردیں، فوٹو؛فائل
امریکا میں طوفانی بگولے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
جبکہ 53 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، طوفان سے 70 مکان پوری طرح تباہ ہوگئے جبکہ سیکڑوں کو جزوی نقصان پہنچا، ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں ریاست الی نوائے سے اٹھنے والے بگولے سے 10 ریاستوں میں تباہی ہوئی، طوفانی ہواؤں کا سلسلہ شکاگو کی جانب بڑھ رہا ہے ، شدید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے الی نوائے کینٹکی اور میزوری کی ریاستوں میں بگولے کے گزرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ حکا م کا کہنا ہے کہ متا ثرہ علا قو ں میں کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، متعدد سائن بورڈ اور درخت بھی گر گئے جس سے کئی اہم شاہراہیں بھی بند ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ان علا قوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ طو فان سے کئی علا قو ں میں بجلی اورمو اصلا ت کا نظا م بھی بر ی طر ح متا ثر ہوا ہے۔
درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر جا گرے جبکہ کئی گاڑیاں الٹ گئیں۔ طوفان کے نتیجے میں 2 افراد واشنگٹن میں ہلاک ہوئے جبکہ ریاست میسوری ، انڈیانا اور مڈویسٹ میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریاستی حکام نے طوفان کو خطر ناک قرار دیا ہے۔ طوفان کی وجہ سے شکاگو کے او ہیئر انٹرنیشنل اور مڈ وے ایئرپورٹس پر سیکڑوں پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیشنل فٹبال لیگ کا ایک مقابلہ بھی 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا۔ طوفانوں کا سبب بننے والے نظام کی وجہ سے ریاست وسکانسن، مشیگن، انڈیانہ، کینتکی اور اوہایو میں ہزاروں صارفین کو بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی صدر باراک اوباما نے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انھیں حالات سے باخبر رکھا جائے۔