گھریلو ناچاقی پر بیوی سوئے ہوئے شوہراور بیٹے پر تیزاب پھینک کر فرار

6 بچوں کی ماں فرزانہ طلاق مانگ رہی تھی، اتوار کو گھر آ کر شوہر اور بیٹے پر تیزاب پھینک دیا

6 بچوں کی ماں فرزانہ طلاق مانگ رہی تھی، اتوار کو گھر آ کر شوہر اور بیٹے پر تیزاب پھینک دیا

فیڈرل بی ایریا بلاک 8 محمدی کالونی کے مکان میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئی، تیزاب پھینکے جانے سے 10 سالہ بیٹا بھی جھلس کر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوارکی علی الصباح عزیز آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 8 بھنگوریہ گوٹھ محمدی کالونی مکان نمبراے4/3 میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی شوہر پر تیزاب پھینک کرفرارہوگئی ، تیزاب سے ان کا 10 سالہ بیٹا بھی جھلس گیا جنھیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی شوہرکی شناخت 40 سالہ فرحان ولد عبدالسلام اور بیٹے کی10 سالہ عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔


واقعے کے بارے میں ایس ایچ اوعزیز آباد حاجی ثنااللہ نے بتایا کہ پولیس کو واقعے سے متعلق زخمی شوہر فرحان کے بھائی فرقان نے اطلاع دی انھوں نے بتایا کہ فرزانہ گزشتہ 6 ماہ سے اپنے شوہر سے طلاق مانگ رہی تھی زخمی شوہر اور فرزانہ کے 6 بچے ہیں انھوں نے بتایا کہ فرحان اور فرزانہ نے گھر والوں کی مخالف کے باوجود پسند کی شادی کی تھی جس پر گھر والوں نے انھیں گھر سے بھی نکال دیا تھا۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ سے میاں بیوی علیحدہ علیحدہ رہ رہے تھے کہ فرزانہ آج صبح اپنے شوہر کے گھر آئیاور سوئے ہوئے شوہر اور بیٹے پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئی انھوں نے بتایا کہ تیزاب سے خاتون کا 10 سالہ بیٹا بھی جھلس گیا ہے انھوں نے بتایا کہ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے، زخمی فرحان کے بھائی عرفان نے بتایا کہ بھائی اور بھابی میں اکثر گھریلو جھگڑے ہوا کرتے تھے بھابی کا ایک مطالبہ علیحدہ گھر کا بھی تھا انھوں نے بتایا کہ بھابھی اس سے قبل بھی ایک بار گھر آئی تھیں اور بھائی کو جھگڑے کے دوران کانچ مارکر زخمی کردیا تھا انھوں نے بتایا کہ اتوار کے دن گھر میں سب سورہے تھے اچانک بھابھی گھر آئیں اور تیزاب سے بھری بوتل سوئے ہوئے بھائی پر پھینک دی بھائی کے ساتھ 10 سالہ بھتیجا بھی سورہا تھا بھائی کے ساتھ بھتیجا بھی تیزاب سے جھلس گیا ہے بھابھی موقع سے فرار ہوگئی۔

 
Load Next Story