ٹی وی ڈرامہ بہتری کی طرف جارہا ہے بشریٰ انصاری
پڑوسی ملک کے ڈرامے نے پریشان کیا، اب لگتا ہے کہ اپنے ڈرامے میں کام کررہے ہیں
اس میں تمام فنکاراورفلم ڈائریکٹرزکی بھرپورکاوشیں شامل ہیں مستقبل میں ہم مزیدبہترہوجائینگے۔۔ فوٹو: فائل
اداکارہ بشری انصاری نے کہاہے کہ ٹی وی ڈرامہ بہتری کی طرف جارہا ہے اب واقعی محسوس ہونے لگاہے کہ ہم پاکستانی ڈرامے کے لیے کام کررہے ہیں ۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔بشری انصاری کاکہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے ڈرامے نے کچھ وقت کے لیے ہماری انڈسٹری کوپریشانی میں ضرورڈالاتھا مگراب یہ بھوت اترچکاہے ہماری عوام پاکستانی فنکاروں کے کام کو پسند کررہے ہیں اورچاہتے ہیں کہ ہمارے ہاں معیاری ڈرامے بنیں۔
ایک سوال کے جواب میں بشری انصاری کاکہنا تھا کہ پہلے ہم سوچاکرتے تھے کہ اپنی فلم کوکیسے مضبوط کریں سوخدانے ہماراساتھ دیااورآج ایک بارپھر پاکستان میں وہ فلمیں بن رہی ہیں جولوگ دیکھناچاہتے ہیں ہمارے ہاں کھڑکی توڑسینما کلچر کا دور واپس آچکاہے اس میں تمام فنکاراورفلم ڈائریکٹرزکی بھرپورکاوشیں شامل ہیں مستقبل میں ہم مزیدبہترہوجائینگے۔