کنگنا رناوت کی ’’رجو‘‘ دو دن میں بمشکل دو کروڑ کا بزنس کر سکی

’’رجو‘‘ سے کنگنا کو بے حد امیدیں وابستہ تھیں تاہم فلم فلاپ ثابت ہوئی۔

فلم نے گزشتہ جمعہ کو اپنی ریلیز کے دن بمشکل 1.5 کروڑ اور ہفتہ اور اتوار کو ایک کروڑ 50 لاکھ کا کاروبار کیا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ''رجو'' اپنی ریلیز کے دو دن میں بمشکل دو کروڑ روپے کا بزنس کر سکی۔


''رجو'' سے کنگنا کو بے حد امیدیں وابستہ تھیں تاہم فلم فلاپ ثابت ہوئی۔ فلم نے گزشتہ جمعہ کو اپنی ریلیز کے دن بمشکل 1.5 کروڑ اور ہفتہ اور اتوار کو ایک کروڑ 50 لاکھ کا کاروبار کیا۔ فلم کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ غلط وقت پر اس کی ریلیز سمجھی جا رہی ہے۔ کنگنا کی فلم اور دپیکا کی رام لیلا ایک روز میں ریلیز ہوئیں اور لوگوں کا تمام تر دھیان رام لیلا پر تھا جس کی بے حد تشہیر کی گئی تھی۔
Load Next Story