پاک جنوبی افریقا سیریز پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہوگاحفیظ الیون حساب پورا کرنے کوتیار

پروٹیز سے آج پہلا ٹی 20، حیران کن طور پر پلیئرز کا پریکٹس سےگریز، جوہانسبرگ میں بارش کا امکان موجود

حفیظ الیون مسلسل ناکامیوں کا بدلہ لینے کے لئے پرعزم۔ ۔فوٹو:فائل

مختصر طرز کی سیریز کا پہلا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ مسلسل ناکامیوں سے پیچھا چھڑانا شاہینوں کیلئے کڑا چیلنج بن چکا ہے ، حفیظ الیون پروٹیز سے حالیہ ناکامیوں کا بدلہ لینے کیلئے پرعزم ہے۔

مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلیے کھلاڑیوں نے پیر کو بھرپور پریکٹس کی البتہ منگل کے روز حیران کن طور پر آرام کو ترجیح دی۔ انجری کے شکار شعیب ملک اور عبدالرزاق کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد اسکواڈ پہلے ہی مختصر ہو چکا ہے جبکہ ٹیم میں شعیب ملک کی جگہ عمر امین کو کھلایا جاسکتا ہے۔

پچ سے اسپنرز کو مدد ملنے کا امکان ہے ایسے میں شاہد آفریدی، سعید اجمل اور محمد حفیظ کو کامیابی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑی انور علی اور پیسر بلاول بھٹی میں سے کسی ایک کو ٹیم الیون میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

 




دوسری جانب میزبان ٹیم ہنری ڈیوڈز کو ابتدائی پوزیشن پر کھلانے پر غور کررہی ہے ،ایسی صورت میں رنز مشین ہاشم آملہ کو آرام دیا جاسکتا ہے۔ جوہانسبرگ میں موسم آبر آلودہ ہے جبکہ میچ کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

 
Load Next Story