ایشز کرکٹ سیریز کیلیے متنازع ڈسیشن ریویو سسٹم میں سنکومیٹر ٹیکنالوجی شامل
اس ٹیکنالوجی سے بیٹسمینوں کے آئوٹ ہونے یا نہ ہونے کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس ٹیکنالوجی سے بیٹسمینوں کے آئوٹ ہونے یا نہ ہونے کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔ فوٹو: فائل
ایشز سیریز کیلیے متنازع ڈسیشن ریویو سسٹم میں سنکومیٹر ٹیکنالوجی کو شامل کرلیا گیا۔
سیریز کے آفیشل براڈ کاسٹر اور بی بی جی اسپورٹس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت کمپنی سیریز میں' ہاٹ اسپاٹ' اور سنکو کی تازہ ترین ٹیکنالوجی دوران میچز امپائرز کو مہیا کرے گی، چینل نائن کی جانب سے سیریز کے امپائرز کو بتا دیاگیاکہ انھیں سیریز کے دوران یہ ٹیکنالوجی میسر ہوگی، اس میں ہاٹ اسپاٹ کے ساتھ اسٹمپڈ پر نصب مائیکرو فون سے آپریٹ ہونے والی سنکو میٹر ٹیکنالوجی بھی شامل ہے، اس سے بیٹسمینوں کے آئوٹ ہونے یا نہ ہونے کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔