پریمیئر فٹبال لیگ کے ای ایس سی اور پاکستان آرمی کا مقابلہ برابر ہو گیا
کے ایم سی اسٹیڈیم پر دفاعی چیمپئن کے آر ایل اور ایچ بی ایل کا میچ بھی مقررہ وقت میں گول نہ ہونے کے باعث برابر رہا
کے ایم سی اسٹیڈیم پر دفاعی چیمپئن کے آر ایل اور ایچ بی ایل کا میچ بھی مقررہ وقت میں گول نہ ہونے کے باعث برابر رہا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
10ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کے ای ایس سی اور پاکستان آرمی کے درمیان مقابلہ کسی گول کے بغیر برابر رہا۔
کورنگی بلوچ اسٹیڈیم پر کوئی بھی ٹیم ملنے والے مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکی، کے ایم سی اسٹیڈیم پر دفاعی چیمپئن کے آر ایل اور ایچ بی ایل کا میچ بھی مقررہ وقت میں گول نہ ہونے کے باعث برابر رہا،کے پی ٹی بینظیر اسپورٹس کمپلیکس کے فٹبال اسٹیڈیم پر پاکستان نیوی اور بلوچ ایف سی کا میچ1-1 سے برابر رہا،54 ویں منٹ میں آصف خان نے گیند جال میں پہنچا کر بلوچ ایف سی کوبرتری دلادی،68 ویں منٹ میں نیوی کے سجاد احمد نے گول کرکے حریف ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔