نائیجیریا نے اٹلی کو حیران کردیا مقابلہ 22 سے برابر
ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے والا بوسنیا ہرزیگووینیا،ارجنٹائن کے ہاتھوں آئوٹ کلاس
ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے والا بوسنیا ہرزیگووینیا،ارجنٹائن کے ہاتھوںآئوٹ کلاس۔ فوٹو: فائل
نائیجیریا نے اٹلی کو حیران کرتے ہوئے دوستانہ مقابلہ2-2 سے ڈرا کردیا۔
ارجنٹائن نے ورلڈ کپ 2014 کیلیے کوالیفائی کرنے والی بوسنیا ہرزیگووینیا کی ٹیم کو2-0 سے آئوٹ کلاس کیا، سرجیو اگیورو نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔تفصیلات کے مطابق لندن میں واقع فلہم کاروین کوٹیج اسٹیڈیم میں 2006 کی ورلڈ چیمپئن اٹلی اور نائیجیریا کی ٹیمیں دوستانہ میچ میں مدمقابل آئیں، افریقی ٹیم نے2 دن قبل ہی آئندہ برس برازیل میں شیڈول ورلڈ کپ میں نشست محفوظ بنائی ہے،اس نے ابتدائی طور پر خسارے میں جانے کے بعد اطالوی ٹیم کو مشکل سے دوچار کیا، پہلا گول کھیل کے 12ویں منٹ میں گوئسپے روسی نے کر کے انٹرنیشنل فٹبال میں واپسی کو یادگار بنایا۔
نائیجیریا کی جانب سے35ویں منٹ میں برائٹ ڈائک نے حساب چکتا کیا، پانچ منٹ بعد شولا ایمیوبی نے گیند کو جال میں پہنچاکر اطالوی سائیڈ کو خسارے سے دوچار کردیا، سابق ورلڈ چیمپئن نے دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی ایمانوئیل گیا چیرینی کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کیا، دوسری جانب امریکی شہر سینٹ لوئس میں کھیلے گئے دوسرے دوستانہ فٹبال میچ میں ارجنٹائن نے بوسنیا ہرزیگووینیا کو 2-0 سے مات دے دی، ارجنٹائن کو اس مقابلے میں اپنے سپراسٹار لیونل میسی کا ساتھ حاصل نہیں تھا۔