کم آمدنی والے افراد کو 50 ہزار مکانات فراہم کرینگے اسحاق ڈار

اپنا گھر لمیٹڈ نان لسٹڈ کمپنی ہوگی جو ایک ہزار کالونیاں تعمیر کرے گی، اسکیم سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

اپنا گھر لمیٹڈ نان لسٹڈ کمپنی ہوگی جو ایک ہزار کالونیاں تعمیر کرے گی، اسکیم سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈار نے کہاہے کہ حکومت وزیراعظم کے عوام سے کیے وعدے کے مطابق کم آمدنی والے طبقات کیلیے کم لاگت کے مکانات تعمیرکرے گی۔

وزیراعظم کی کم آمدنی والے طبقات کیلیے رہائشی اسکیم سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپناگھرلمیٹڈکوئی خیراتی پروجیکٹ نہیں بلکہ ایک نان لسٹڈکمپنی ہوگی جوایک ہزارکالونیاں تعمیرکرے گی اورہرکالونی میں500مکانات ہوں گے،اسکیم کے تحت کم آمدنی والے طبقات کو50ہزارمکانات فراہم کیے جائیں گے اور اس مقصدکیلیے اپنا گھر لمیٹڈ کمپنیزآرڈیننس کے تحت بنائی جائے گی، وزارت ہائوسنگ کو 22نومبرتک تمام قانونی لوازمات مکمل کرنے کوکہاگیاہے۔اسحٰق ڈار نے کہاکہ مکانات کی فراہمی کے کام میں حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس تجویزکا جائزہ لینے کیلیے پہلا اجلاس 12 ستمبر2013 کوہواتھااور محض2ماہ میں وزیراعظم کی کم لاگت ہائوسنگ اسکیم سے متعلق تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کمپنی کی رجسٹریشن کیلیے فریم ورک بھی مکمل کرلیاہے۔




دریں اثناوزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان میں زلزلے کے بعدکی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اسحٰق ڈار نے یقین دلایاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی تمام ضروریات پوری کرنے کیلیے معاونت فراہم کرے گی۔ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ وفاقی اورصوبائی محکموںکے نمائندوںکااجلاس جلد بلایاجائے گاجس میں مسائل کے حل کیلیے طریقہ کار وضع کیاجائے گا۔
Load Next Story