امل عمر ہلاکت کیس والدین کو 10لاکھ کی امدادی رقم دینے کا حکم

عدالت نے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

عدالت نے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔ فوٹو : فائل

لاہور:
سپریم کورٹ نے امل عمر ہلاکت ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے امل کے والدین کو دس لاکھ کی امدادی رقم دینے کا حکم دے دیا۔


عدالت نے کمیٹی کی تمام سفارشات پر عمل کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت بھی کی سپریم کورٹ میں امل عمر کی ہلاکت پر لیے گئے نوٹس کی سماعت چیف جسٹس گلزا راحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت چیف جسٹس کی سندھ پولیس کے حوالے سخت آبزرویشنز دیتے ہوئے کہا پولیس کو علم ہی نہیں کہاں گولی چلانی ہے کہاں نہیں، پولیس میں آفیسرز کا کام ہے کانسٹبلری کا نہیں، پولیس کو عزت افسران دلا سکتے ہیں۔
Load Next Story