وزیر اعلیٰ شیخ الجامعہ کراچی کے انٹرویوز کریں گے

امیدواروں میں ڈاکٹر خالد عراقی، ڈاکٹر خلیل احمد، پروفیسر مہدی حسن شامل ہیں

امیدواروں میں ڈاکٹر خالد عراقی، ڈاکٹر خلیل احمد، پروفیسر مہدی حسن شامل ہیں ۔ فوٹو: فائل

صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکے تقررکیلیے مجوزہ امیدواروں کے انٹرویوز خودلینے کااصولی فیصلہ کیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو تلاش کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکے امیدواروں کے انٹرویوزکے سلسلے میں موجودہ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمودعراقی کے علاوہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسرڈاکٹرخلیل احمد ابوپوٹو اورجامعہ کراچی کے شعبہ اطلاقی کیمیاء کے پروفیسر مہدی حسن کے نام بھجوائی گئی سمری میں شامل کیے گئے ہیں۔

سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلر پروفیسرکے انتخاب کے لیے قائم تلاش کمیٹی کے ایک رکن پروفیسرڈاکٹرمحمد قیصرکے ذرائع کے مطابق شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپورکے وائس چانسلرکے لیے پروفیسررضابھٹی ،غلام سرور اورحسین بخش مری کے ناموں کاانتخاب کیاگیاہے جسے وزیراعلیٰ سندھ کوبھجوایاجارہاہے۔


وزیر اعلیٰ سندھ ان میں سے کسی ایک کابطوروائس چانسلرانتخاب کی منظوری دیں گے بتایاجارہاہے کہ پروفیسررضابھٹی شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپورکے لیے مضبوط ترین امیدوارہیں۔

علاوہ ازیں شہید بینظیربھٹویونیورسٹی شہید بینظیر آبادکے لیے پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی کے نام کی منظوری کے بعد انھیں وائس چانسلر مقررکرنے کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story