فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفترپر چھاپہ ریکارڈ قبضہ میں لے لیا
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور اس کے ممبران بادی النظر میں کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،سی سی پی
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور اس کے ممبران بادی النظر میں کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،سی سی پی۔ فوٹو : فائل
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے لاہور دفتر پر چھاپہ مارکرریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے خلاف جاری تحقیقات کے تحت ایسوسی ایشن کے لاہور دفتر پر چھاپہ مارکرریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ انکوائری ٹیم نے اہم دستاویز قبضے میں لے لیں۔
سی سی پی نے13دسمبر 2019 کے حالیہ فیصلے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو اپنے پلیٹ فار م کو گندم کے آٹے سے متعلق حساس تجارتی معلومات کے تبادلے ، پیداوار کی مقدار کے تعین اور آٹاکی پرائس فکسنگ میں ملوث ہونے اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4کی خلاف ورزی پر ساڑھے 7کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔
سی سی پی کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور اس کے ممبران بادی النظر میں کمپیٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔