6 شادی ہال سمیت 40 غیر قانونی تعمیرات مسمار

سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی کی جانب سے غیر قانونی تعمیر ات کیخلاف گر ینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا

سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی کی جانب سے غیر قانونی تعمیر ات کیخلاف گر ینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ فوٹو : آئی این پی

عدالت عظمیٰ کے حکم پر شہر بھر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ 48 گھنٹے میں6 شادی ہالوں سمیت 40 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کے حکم پر سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی کی جانب سے غیر قانونی تعمیر ات کے خلاف گر ینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ،گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران شہر میں 6 شادی ہالوں سمیت 40 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسما ر کر دیا گیا ہے ،کارروائی جمشید ٹاؤن، لیاقت آباد ، نارتھ نا ظم آبا د، پا پوش نگر ، نیو کراچی ،سولجر بازار ، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں کی گئی ہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آشکارداوڑ کے مطابق شہر بھر میں ایسی عما رتو ں،شادی ہالوں،تجارتی مراکز کی فہرست مرتب کی جارہی ہے جو بغیر نقشے کے تعمیر کی گئی ہیں،ایسی عمارتیں جن کا ریکارڈ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پاس مو جود نہیں ہے ان عمارتوں کو عدالتی حکم پر مسمار کیاجا رہا ہے۔


سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر میں غیر قانونی تعمیر ات کو بھاری مشینر ی کی مددسے مسمار کرنے کاسلسلہ شروع کر دیاہے، نارتھ کراچی اور سولجر با زار میں شادی ہا لوں کو مسمار کر دیا گیا ،یہ تمام تعمیرات رفاہی پلاٹوں پر کی گئی تھیں۔ لیاقت آباد ، شریف آباد میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہو نے والی عمارتوں کی منزلوںکو مسمار کر دیا گیا۔

اے ڈی جی آشکا ر دا وڑ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانو نی طور پر تعمیر ہو نے والی عما رتو ں کو مسمار کر نے کی تفصیلا ت عدا لت عظمیٰ میں پیش کی جا ئیں گیان کا کہنا تھا کہ ان تمام انہدامی کارروائیو ں کی تصاویر اور وڈیو زبھی عدالت عظمیٰ میں جمع کر ائی جا ئیں گی۔

ایڈیشنل ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بتا یا کہ شہر کے تمام ٹاؤنز میں ایسی عمارتوں، شادی ہالوں کی فہرست بنائی جارہی جو قواعد و ضوابط سے ہٹ کر تعمیر کیے گئے ہیں۔
Load Next Story