پاکستان میں ایک اور انٹرنیشنل ٹیم کی آمد
سابق سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا کی زیرقیادت ایم سی سی الیون آج پاکستان پہنچے گی
سابق سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا کی زیرقیادت ایم سی سی الیون آج پاکستان پہنچے گی فوٹو: فائل
پاکستان میں جمعرات کو ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پہنچ رہی ہے جب کہ لاہور میں مہمان ٹیم کا استقبال کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
جمعے کے روز ایم سی سی اور لاہور قلندرزکے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ شام 5 بجے کھیلا جائیگا،اس میچ کے لیے کوئی داخلہ ٹکٹ نہیں رکھا گیا، شائقین شناختی کارڈ اور سیکیورٹی کے مراحل سے گزرنے کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوزہوسکیں گے۔
مجوزہ پروگرام کے تحت کپتان سنگاکارا جمعرات کوپی سی بی چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے ہمراہ دوپہر ڈیڑھ بجے فاراینڈ پر واقع کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس بھی کریں گے، اس کے ساتھ ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی پریکٹس بھی قذافی اسٹیڈیم پر شیڈول ہے، ایم سی سی اپنے دورے کے باقی تین میچز ایچی سن کالج میں پاکستان شاہینز، ناردرن اورملتان سلطانزکے ساتھ کھیلے گی۔
دوسری جانب پاکستان شاہینز اور مارلی بون کلب کے درمیان ون ڈے میچ اتوار کو ایچی سن کالج میں ہی شیڈول ہے، اس حوالے سے پاکستان شاہینزکے اسکواڈ میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کی متعلقہ فرنچائزز کے ساتھ مصروفیات اس فیصلے کی وجہ بنی، عاکف جاوید، حیدرعلی، محمد محسن، سیف بدراورعمر خان کی جگہ احسان عادل، محمد اصغر، عمران بٹ، محمد عرفان خان اور ساجد خان کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
مارلی بون کلب کیخلاف 12 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں، ابتدائی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے متبادل کی حیثیت سے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں طلب کیے گئے احسان عادل نے قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے حالیہ سیزن کے 9 فرسٹ کلاس میچوں میں32.67کی اوسط سے18 وکٹیں حاصل کیں، اسی طرح عمران بٹ نے بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 فرسٹ کلاس میچوں میں 934 رنز بنائے۔
آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد عرفان خان کو بھی پاکستان شاہینز میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، 17 سالہ نوجوان کرکٹر نے ستمبر 2019 میں اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی، بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد اصغر نے8 فرسٹ کلاس میچزمیں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے27 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خیبرپختونخوا کے ساجد خان نے 6 میچوں میں 25کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دونوں اسپنرز کو پاکستان شاہینز کا حصہ بنالیا گیا ہے، ادھر مارلی بون کلب اور ناردرن کے درمیان میچ 17 فروری کو ایچیسن کالج میں ہی شیڈول میچ کیلیے بھی ناردرن کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کردی گئی ہے، موسیٰ خان کی جگہ اب منیر ریاض ناردرن کی نمائندگی کرینگے ۔