ملک میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ظفر مرزا

پاکستانی حکومت نے عالمی ادارہ صحت کے مطابق اقدامات کیے،18 اسپتالوں کو ٹاسک دیا،معاون خصوصی برائے صحت

پاکستانی حکومت نے عالمی ادارہ صحت کے مطابق اقدامات کیے،18 اسپتالوں کو ٹاسک دیا،معاون خصوصی برائے صحت۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے صحت ظفر مرزا نے کہاہے ملک میں کرونا وائرس کاکوئی مریض نہیں۔


خصوصی معاون برائے صحت ظفر مرزا نے کہاہے چین میں پاکستانی طلبا محفوظ ہیں،ملک میں کروناوائر س کاکوئی مریض نہیں،ایر پورٹس پر اسکریننگ کیلیے اقدامات کیے ہیں۔

انھوں نے ڈاکٹرغوث محمد خان نیازی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا یہ نیا وائرس ہے جو 7 جنوری کو دریافت ہوا اور چین سمیت28 ممالک میں اس کے متاثرین سامنے آئے،پاکستانی حکومت نے عالمی ادارہ صحت کے مطابق اقدامات کیے،18 اسپتالوں کو ٹاسک دیا۔
Load Next Story