پی ایس سی امتحان 2003 پر انکوائری کمیشن بنانے کا حکم
امتحانات میں حصہ لینے والے جو امیدوار ملازمت حاصل کرچکے انھیں بھی سنا جائے،6ماہ میں انکوائری مکمل کیاجائے
امتحانات میں حصہ لینے والے جو امیدوار ملازمت حاصل کرچکے انھیں بھی سنا جائے،6ماہ میں انکوائری مکمل کیاجائے فوٹو: فائل
ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات 2003 میں دھاندلی اور اقربا پروری سے متعلق اعلیٰ سطح انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات 2003 میں دھاندلی اور اقربا پروری کا الزام سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے 2003 کے امتحانات کی تحقیقات کے لیے 15 روز میں اعلی سطح انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دے دیا،عدالت نے سیکریٹری قانون اور سیکریٹری سروسز کو بھی تین رکنی کمیشن کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے کمیشن کو 6 ماہ میں انکوائری مکمل کرکے چیف سیکریٹری کو رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے، عدالت نے ہدایت کی کمیشن تمام فریقین کا موقف سن کر دھاندلی کے ذمے داران کا تعین کرے، عدالت نے یہ بھی ہدایت کی امتحانات میں حصہ لینے والے جو امیدوار ملازمت حاصل کرچکے ہیں انھیں بھی سنا جائے ، عدالت نے حکم دیا کہ کسی بھی فریق کیخلاف شو کاز نوٹس کے بغیر کارروائی نہ کی جائے۔