1سے50پیسے تک کے سکے 30ستمبر 2014 تک تبدیل کرالیے جائیںاسٹیٹ بینک
کمرشل ومائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں، اسٹیٹ بینک
اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرز و بینرز اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں، اسٹیٹ بینک کی ہدایت۔ فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو یاد دہائی کرائی ہے کہ وہ ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل ومائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے30 ستمبر 2014 تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرا لیں۔
عوام کی آگہی کے لیے اسٹیٹ بینک نے کمرشل/مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرز و بینرز اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014 سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی تاہم 30 ستمبر 2014 تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔