ٹی 20 کوالیفائر امریکا کیخلاف پورٹر فیلڈ کی ریکارڈ ساز سنچری
افغانستان نے برمودا کو زیر کیا، ہانگ کانگ نے نمیبیا کی ٹیم پر ہاتھ صاف کرلیا
ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر : آئرش بیٹسمین پورٹر فیلڈ چوکا لگارہے ہیں، امریکا کیخلاف انھوں نے سنچری بنائی۔ فوٹو: آئی سی سی/گیٹی
ولیم پورٹر فیلڈ نے ورلڈ ٹی20کوالیفائرکی سب سے بڑی اننگز کھیل کر آئرلینڈ کو مسلسل چوتھی فتح دلا دی۔
امریکا کو 75رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح کپتان نے ناقابل شکست127رنز اسکور کیے، نیدرلینڈز نے نیپال کو 5 وکٹ سے مات دے کر گروپ 'بی' میں ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مختلف وینیوز پر جاری ایونٹ میں امریکا کیخلاف آئرش ٹیم نے3 وکٹ پر 216رنز بنائے، ولیم پورٹر فیلڈ نے ریکارڈ ساز ناقابل شکست127رنز اسکور کیے، جون مونی32 پر ناٹ آئوٹ رہے،دانیال احمد نے2 وکٹیں لیں، حریف ٹیم تین گیندیں قبل141 پر آئوٹ ہوگئی،اکیم ڈوڈسن27 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، پال اسٹرلنگ نے3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
نیدرلینڈز نے نیپال کو 5 وکٹ سے پچھاڑ کر دوسرے گروپ میں سرفہرست ہونے کا اعزاز پایا، نیپالی ٹیم 6 وکٹ پر 107رنز بناسکی، گیاندرا مالا 44 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے، مدثربخاری نے3 اور احسان ملک نے2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، نیدرلینڈز نے درکار ہدف 16.2 اوورز میں 5 وکٹ پر پالیا، اسٹیفن مے برگ نے31 رنزبنائے، بسنت ریگمی نے3 پلیئرز کو قابوکیا۔دیگر میچز میں افغانستان نے برمودا پر8 وکٹ سے ہاتھ صاف کرلیا،ناکام سائیڈ 101پرڈھیر ہوگئی،لیونل کین نے28 رنز بناکر ہمت دکھائی، سمیع اللہ شنواری نے3 جبکہ محمد نبی، کریم صادق اور شاپور زدران نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، افغان ٹیم نے 9.5 اوورز میں محض2 وکٹ پر منزل پالی، اوپنر محمد شہزاد 60 پر ناقابل شکست رہے، کپتان محمد33رنز بناکرمیدان بدر ہوئے، ہانگ کانگ نے نمیبیا کو8 وکٹ سے زیر کرلیا۔