ٹیسٹ میچز کی سنچری کیون پیٹرسن آج دسویں انگلش کرکٹر بن جائینگے

کم از کم 2016 کے دورئہ جنوبی افریقہ تک ملک کیلیے کھیلنا چاہتا ہوں،بیٹسمین

کم از کم 2016 کے دورئہ جنوبی افریقہ تک ملک کیلیے کھیلنا چاہتا ہوں،بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

کیون پیٹرسن جمعرات کو ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کرنے والے دسویں انگلش کرکٹر بن جائیں گے۔

آسٹریلیا آتے ہی مغرور اور انا پرست کے خطاب پانے سے بیٹسمین کا انہماک کم نہیں ہوا، وہ میچ کو عمدہ کارکردگی سے یادگار بنانے کے خواہاں ہیں، جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے پیٹرسن نے اپنی والدہ کے آبائی ملک کی نمائندگی کو ترجیح دی جس پر ان کا کیریئر ابتدا سے ہی متنازع بنا رہا،33سالہ پیٹرسن نے اب تک 99 ٹیسٹ میں23 سنچریوں اور اتنی ہی ففٹیز کی مدد سے 7887 رنز اسکور کیے ہیں، انھوں نے کہا کہ 100ویں میچ میں اگر میں نے کوئی کارنامہ انجام دیا تو اسے اپنے آنجہانی دوست کے نام کر دوں گا، جس کا چند روز قبل کینسر سے انتقال ہوا۔




انھوں نے کہا کہ میں کم از کم 2016 کے دورئہ جنوبی افریقہ تک انگلینڈکے لیے کھیلنا چاہتا ہوں، جب تک فٹنس اجازت دے ملک کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔ پیٹرسن نے2004ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2010 میں انگلینڈ کی فتح میں پیش پیش رہے، انھیں قومی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ13,503 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انھوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اپنی ٹیم کے لیے بہت کچھ کیا، ہم ٹی ٹوئنٹی کے چیمپئن بنے جبکہ آسٹریلیا اور بھارت کو شکست دی،اب میری خواہش ہے کہ انگلینڈ ون ڈے ورلڈ کپ میں ہر حریف کو زیر کر کے فاتح بنے۔
Load Next Story