عمرہ سیزن 9 دسمبر سے شروع سعودی حکومت 60 لاکھ ویزے دے گی
درخواستیں وصول کرنے کے لیے انتظامات مکمل،سیزن رمضان المبارک تک جاری رہے گا
درخواستیں وصول کرنے کے لیے انتظامات مکمل،سیزن رمضان المبارک تک جاری رہے گا فوٹو؛فائل
عمرہ سیزن 9دسمبر یکم صفرسے شروع ہوگا جو9 ماہ یعنی رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گا۔
سعودی حکومت اس سال60لاکھ افرادکو عمرے کے ویزے جاری کرے گی،یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت10لاکھ زیادہ ہے۔ سعودی وزارت حج نے دنیابھرسے الیکٹرونک نیٹ ورک کے ذریعے عمرہ ویزے کی درخواستیں وصول کرنے کیلیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
سعودی وزیر حج ڈاکٹر بندر بن محمدالحجار نے بتایاکہ50سے زائد مقامی کمپنیوںکو عمرے کیلیے آنیوالوںکومکہ اورمدینہ میں رہائش،ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں مہیاکرنے کی اجازت دی گئی ہے۔