بلدیاتی الیکشن حساس مقامات پر فوج تعینات کرنے کی منظوری الیکشن کیشن کو 36 ارب جاری

وزارت خزانہ2ارب40کروڑکے بقایافنڈز3ماہ میں اداکریگی،بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران بھی فوج کی تعیناتی پر غور

سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران تبادلوں پر29نومبرسے پابندی عائدکرنیکافیصلہ،ضابطہ اخلاق اسی روزجاری کیاجائیگا فوٹو : فائل

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کوملک میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقادکیلیے 3ارب 60کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کردی ۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ ے حکام نے بتایاکہ الیکشن کمیشن کوبلدیاتی الیکشن کیلیے2ارب 40 کروڑروپے کے بقایا فنڈزاگلے 3ماہ کے دوران فراہم کردیے جائینگے حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے6ارب روپے مانگے تھے تاہم وزارت خزانہ نے یہ فنڈزیکمشت کے بجائے اقساط میںفراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزارت خزانہ کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے انعقادکیلیے 3 ارب 60 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کردی ہے اوربقایارقم آئندہ 3 ماہ کے اندرایک یا2اقساط میں جاری کی جائے گی۔




علاوہ ازیں بلدیاتی انتخابات میں حساس مقامات پرفوج کی تعیناتی کی درخواست عسکری حکام نے منظورکرلی ،قائم مقام الیکشن کمشنرنے پاک فوج کی جانب سے الیکشن کمیشن کی معاونت پرشکریہ ادادکیا الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سات دسمبرسے بلوچستان سے بلدیاتی انتخابات کے مرحلے سے دیگرتینوں صوبوں میں بھی پاک فوج کی حساس مقامات پرفراہمی کی درخواست کوعسکری حکام نے منظورکرلیا۔

دوسری جانب بدھ کوالیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے بیلٹ پیپرزفوج کی نگرانی میں چھپوائے جائیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کوایک خط لکھاہے کہ بیلٹ پیپرزکی چھپائی ایک حساس معاملہ ہے،21 نومبرتک پرنٹنگ اداروں پر فوج کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ خط میں کہاگیاکہ کراچی، لاہوراوراسلام آبادمیں پرنٹنگ اداروں پر فوج تعینات کی جائے تا کہ بیلٹ پیپرکی چھپائی وقت مقررہ پرہوسکے۔
Load Next Story