جس دن مداحوں نے پسند کرنا چھوڑ دیا فلموں میں کام بند کردوں گی سوناکشی
فلموں کی ناکامی پر افسردہ نہیں ہوتی،عورت کی اصل خوبصورتی اس کے لباس میں ہے، کسی فلم میں غیرمہذب لباس نہیں پہنوں گی
29 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’بلٹ راجہ‘‘ میری اب تک کی تمام فلموں سے مختلف ہے، دسمبر میں فلم آر راجکمار میں جلوہ گرہوں گی، اداکارہ فوٹو: فائل
FAISALABAD:
فلم دبنگ سے بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر شروع کرنیوالی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ جس دن مداحوں نے پسند کرنا چھوڑ دیا فلموں میں کام کرنا بند کردوں گی فلموں کی ناکامی پرافسردہ نہیں ہوتی.
یہ باتیں اداکارہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سوناکشی کا کہنا تھا کہ میںساتھی فنکاروں میں اکشے کمار اور دیپیکا پڈوکون کے انداز سے متاثر ہوں کیونکہ اکشے اور دپیکا جو بھی پہن لیتے ہیں ان پر اچھا لگتا ہے اور دونوں کو اپنے آپ کو ہینڈل کرنا بخوبی آتا ہے۔ ایک اور موقع پر سوناکشی کا کہنا تھا کہ جس دن مداحوں نے ان کی اداکاری کو پسند کرنا چھوڑ دیا وہ فلموں میں کام کرنا بند کردیں گی 26 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں میرا بالی ووڈ میں رہنے کا مقصد بہت واضح ہے جو یہ ہے کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور بڑی اسٹار بننے کے لیے لوگوں کا پسند کیا جانا بہت ضروری ہے۔جس دن میں لوگ میری اداکاری سے لطف اندوز نہیں ہونگے میں اسی دن بالی ووڈ سے دور ہوجاؤں گی۔
اداکارہ کا اپنی خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرنیوالی فلموں کے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں نے اپنے طور پر ان فلموں میںا چھی پرفارمنس دکھانے کی کوشش کی تھی بدقسمتی سے یہ فلمیں باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں رہیں تو مجھے اس پر افسردہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے جب کہ اگر میری کوئی فلم کامیاب ہوجاتی ہے تو آپ مجھے اس پر بہت زیادہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھی نہیں پائیں گے کیونکہ میرے پاس ایسی باتوں کے متعلق سوچنے کے لیے وقت نہیں ہے، میں اپنا والد سے بہت متاثر ہوں وہ کبھی بھی اپنی کامیاب نہ ہونے والی فلموں پر افسردہ نہیں ہوتے تھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورت کی اصل خوبصورتی اس کے لباس میں ہوتی ہے اور میں کسی بھی فلم میں ایسا لباس نہیں پہنوں گی جو غیر مہذب اور برا لگے اور نہ ہی ایسے کسی کردار پر کام کروں گی جس سے میرا امیج خراب ہوسکتا ہو۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم بلٹ راجہ میری اب تک ریلیز ہونے والی تمام فلموں سے مختلف ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مجھے تگمانشو ڈھولیا کی فلمیں پسند نہیں ۔وہ ایک اچھے فلساز ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔بلٹ راجہ سے پہلے انھوں نے مجھ سے ایک فلم کے سلسلہ میں رابطہ کیا تھامگر میں ان دنوں دوسری فلم میں مصروف تھی جس کی وجہ سے میں نے ان کی پیشکش کو قبول نہیں کیا، اس وقت میں نے محسوس کیا تھا کہ میں نے ایک بڑا موقع اپنے ہاتھ سے گم کردیاہے مگر تین ماہ بعد ہی انھوں نے دوبارہ مجھ سے فلم بلٹ راجہ کے سلسلہ میں رابطہ کرلیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی رواں برس کے دوران دو فلمیں بلٹ راجہ اور آر راجکمار سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہیں۔ '' بلٹ راجہ میں ان کے ساتھ سیف علی خان نے ہیرو کا رول اداکیاہے جب کہ جمی شیرگل، چنکی پانڈے، روی کشن، گلشن گروور، ودیوت جامول بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔ ہدایتکار تگمانشو ڈھولیا کی اس فلم کا میوزک ساجد اور واجد نے ترتیب دیاہے جب کہ ماہی گل نے آئٹم سانگ ڈونٹ ٹچ مائی باڈی پر اپنی اداؤں کے جلوے دکھائے ہیں اس فلم کو 29 نومبر 2013 کو ریلیز کیا جارہاہے۔ اداکارہ کی دوسری فلم آر ۔۔۔ راجکمار جس کے ہدایتکار پربھو دیوا ہیں اور اس فلم میں شاہد کپور سوناکشی کے ساتھ ہیرو کا رول ادا کررہے ہیں جب کہ سونو سود ،پونم جھرور ، اشیش ودیارتھی اور مکھل دیو اہم کرداروں میں ہیں۔
سات گانوں پر مشتمل اس فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے جب کہ آئٹم سانگ '' کدو کٹے گا تو سب میں بٹے گا ''پر رجنی دیویادی اور سکارلٹ ولسن نے پرفارم کیاہے۔ اس فلم کو 6 دسمبر2013 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 26 سالہ اداکارہ نے 2010 میں فلم دبنگ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ 2012 میں اس کی چار فلمیں '' راؤڈی راٹھور''، ''جوکر''، ''سن آف سردار'' اور ''دبنگ ٹو'' سینما گھروں کی زینت بنیں جب کہ اس برس اداکارہ نے فلم ''اوہ مائی گاڈ'' کے گانے ''گو گو گوندا'' پر اپنی پرفارمنس دکھائی۔ رواں سال کے دوران ہمت والا کے گانے اٹس فرائی ڈے پر پرفارم کیا جب کہ تین فلمیں لوٹیرا ،ونس آپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ اور باس کو سینماگھروں کی زینت بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اگلے برس سوناکشی کی دوفلمیں ہالی ڈے اور ایکشن جیکسن ریلیز کی جائیں گی۔